ہندستان ہندوستان

رمن سنگھ نے شروع کیا پبلک بائیسکل شیئرنگ سروس کا افتتاح

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

رائے پور 09 اگست (ایجنسی): وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے آج نئے رائے پور میں ماحولیات اور صحت کی تحفظ کیلئے پبلک بائیسکل شیئرنگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود اسکولی بچوں کے بپلک بائیسکل شیئرنگ کارڈ تقسیم کرکے اس سروس کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ سروس بچوں کے ساتھ ہی بڑوں کیلئے بھی اقتصادی اور نقطہ نظر سے مفید ثابت ہوگی۔ اس سروس سے شہریوں کو کم شرح میں سائیکل مہیا ہوسکے گی۔ اس تقریب میں وزیر ماحولیات راجیش مونک اور نیا رائے پور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیئرمین امن سنگھ اور رائے پور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے سی ای او رجت کمار بھی موجود تھے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar