بہار

سنی وقف بورڈ کی ٹیم نے تجاوزات والی زمین کا لیا جائزہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

پٹنہ سیٹی 9اگست (ذوالقرنین ) پٹنہ ضلع اوقاف کمیٹی سنی وقف بورڈ کی ٹیم نے آج تھانہ نمبر 26 مہولی پرگنا پٹنہ سیٹی کے تحت بی بی کسیمن وقف اسٹیٹ نمبر 925 کی پرتی زمین پر تجاوزات کی جانچ اور پیمائش کرنے پہونچی ۔کمیٹی کے ضلع محمد جاوید کے ساتھ سنی وقف بورڈ کے جانچ انسپکٹر جہانگیر عالم ،قانونی صلاح کار رئس الزماں نے اس وقف اسٹیٹ کے پلوٹ نمبر 139،140 اور 139/1329کے دوایکڑ 34 ڈسمل زمین پر غیر قانونی شکل میں کاوش اوپیندر گوپ اور ا س کے والد ولاس گوپ کا بیان درج کیا ۔اس وقف اسٹیٹ کے تحت مہولی پنچایت میں ایک دوسرے مقام پر لوگوں نے تقریباً 7 کٹھا زمین پر قبضہ جمع رکھا ہے جس میں ایک پرانی مسجد بھی ہے۔ وہاں کے لوگوں نے سنی وقف بورڈ کے عہدیدارن کو پوری زمین اور مسجد سونپنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مہم میں متولی محمد سرفراز عالم اور منا مشتاق بھی پیش پیش رہے۔

About the author

Taasir Newspaper