فن فنکار

فلم ’’دوستانہ‘‘کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

ممبئی ۔10اگست(یو این این) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کی مشہور فلم ’دوستانہ‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دوستانہ کے 10 سال بعد بننے والے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا جوکہ اس ماہ کے اختتام پر مکمل کر لیا جائیگا جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کاسٹ سے متعلق کہنا تھا کہ کرن جوہر اپنی مقبول ترین فلم کے سیکوئل میں ابھیشیک بچن،جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کے بجائے نئے چہرے شامل کرنے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ابھیشیک بچن کا فلم کے سیکوئل کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر فلم ’دوستانہ ٹو‘ کیلئے کرداروں کی تلاش جاری ہے تو میرے خیال میں جان ابراہم اور میری جوڑی اس فلم کیلئے مثبت ثابت ہوگی کیونکہ اس سے قبل ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2008 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ‘ میں جان ابراہم،ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ 40 کروڑ کے بجٹ سے تیاراس فلم نے بہترین کہانی کی بدولت باکس آفس پر87 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

About the author

Taasir Newspaper