ہندستان ہندوستان

لالو یادو کی ضمانت میں 20 اگست تک توسیع

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

رانچی؍پٹنہ 10 اگست (تاثیر بیورو): آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو رانچی ہائی کورٹ نے جمعہ کو 5 دن کی راحت دے دی۔ چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ لالو یادو کے عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے رانچی ہائی کورٹ نے انہیں 20 اگست تک ضمانت دے دی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 17 اگست کو ہوگی۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت کو لالو پرساد کے وکیل نے بتایا کہ انہیں یورینل ڈائبٹیز سمیت کئی بیماریاں ہیں۔ ان کا علاج ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی چیوٹ میں چل رہا ہے۔ عدالت نے زبانی طور پر کہا کہ لالو پرساد سزا یافتہ ہیں وہ علاج کرانے کے بعد گھر میں نہیں رہ سکتے۔ عدالت نے سی بی آئی کو ڈسچارج سمری جانچ کر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 17 اگست تک ٹال دی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar