ہندستان ہندوستان

لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانا میری حکومت کا سب سے اہم کام: رمن سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

رائے پور 10 اگست ( ایجنسی):  وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کا سب سے بڑا کام لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانا ہوتا ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کی بھی یہ کوشش ہے کہ چھتیس گڑھ کے ہر فرد کو بہتر زندگی جینے کا موقع ملے اور غریب سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے۔ وزیراعلیٰ جمعہ کو راجدھانی رائے پور کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد پروگرام میں مکھیہ منتری منریگا مزدور ٹفن منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے علامتی طور پر کچھ مزدوروں کے درمیان ٹفن تقسیم کئے اور ان کا منہ میٹھا کراکرمنصوبے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور بھائیوں کیلئے آج سے شروع ہورہا یہ منصوبہ میرے دل کے قریب ہے۔ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے درمیان 83 ہزار مزدوروں کو تین باکس والے ٹفن فراہم کرائے جائیںگے۔

About the author

Taasir Newspaper