ہندستان ہندوستان

مغربی ایشیاء میں امن ہندوستان اور چین دونوں کیلئے اہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

نئی ڈہلی 10اگست(پریس ریلیز) ٓآج یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سیچوان یونیورسٹی کے ایک چینی وفد نے دورہ کیا ۔ ان کا یہ دورہ جامعہ میں واقع ہند عرب ثقافتی مرکز میں تھا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل اے پی صدیقی (آئی پی ایس )رجسٹرار نے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پرجوش استقبال کیا اور امید ظاہر کی کے اس وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک یعنی ہندوستان اور چین کے لئے نیک فال ثابت ہوگا ۔اس موقع پر سابق سفر ٹی سی اے رنگ آچاریہ نے بھی خطاب کیا جس میں انھوں نے ہند ،چین رشتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ان ممالک کے رشتے بہتر ہوتے ہیں تو اس مثبت اثرات عالم عرب پر بھی مرتب ہوں گے ۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مغربی ایشیاء میں امن و امان کی بحالی کے لئے اپنا کردار نبھائیں ۔ انھوں نے کہا یہی موقع ہے جب ہندوستان اور چین دونوں ممالک کو خطے میں خوشگوار ماحول قائم کر نے کے لئے اپنی حصہ داری نبھانی چاہئے ۔ ڈاکٹر زنگ زیانگیو سیچوان یونیورسٹی چین کے پروفیسر نے کہا کہ اگر ہندوستان چین کے تعلقات خوشگوار انداز میں پروان چڑھتے ہیں تو اس کے اثرات عالم عرب پر بھی مرتب ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ چین اس معاملہ میں زور و شور سے کوششوں میں مصروف ہے کہ ہر دو جگہ سے ان کت تعلقات خوشگوار ہوں ، خصوصا عرب مما لک سے بہتر حالات کے لئے ہم مستقل کو شاں ہیں ۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلا میہ کے رجسٹرار اے پی صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی ہر معاملہ میں مثبت رویہ کے لئے قدم بڑھانے کو تیار ہے ، انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے دونوں ممالک کے مختلف یونیورسٹیوں سے تعلیمی اور تیکنیکی تبادلہ کے لئے معاہدہ ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں جامعہ کے ارکان شامل تھے ۔ ڈاکٹر نثار رضا خان ڈائریکٹر آئی اے سی سی نے اپنے سینٹر کا تعارف کرایا اور اسکی تعلیمی اور اکادمی حصولیابیوں کا ذکر کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper