بہار کھیل

مٹ ترنگ کمپٹیشن میں بچوں نے دکھائے اپنے جوہر

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

کٹیہار،10اگست(عاشق رحمانی)، بہار اسپتورٹس مٹ ترنگ کمپٹیشن کا انعقاد سنکول سنسادھن کیندر یہ گریاماں پھلکا کی جانب سے میڈل اسکول جھگڑوچک پھلکا میں کیاگیا۔ اس موقع پرسنکول سمن ویک اشوک ٹھاکر کے علاوہ سبھی نو میڈل اسکول اور تین اپ گریڈ ہائی اسکول کے طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پرمیڈل اسکول جھگڑو چک پھلکا کے انچارج ہیڈ ماسٹر مسٹر گھنشیام پرساد سنگھ، سہیل احمد، امردیپ کمار، دھننجے کمار ، پرمادنند منڈل ، منوج کمار،پنچایت سمیتی ممبر ارون کمار جھا، نائب مکھیا اشونی کمارکے علاوہ سیکڑوں خصوصی مہمان موجود رہے۔ اس ترنگ کھیل کمپٹیشن میں سب سے زیادہ اول درجہ حاصل کرنے والوں میں میڈل وہائی اسکول جھگڑوچک کے طلبا وطالبات نے حاصل کیا ساتھ ہی ہائی ومیڈل اسکول بھرسیا ہائی ومیڈل اسکول راجدھانی کے بچوں نے بھی کمپٹیشن میں اول درجہ حاصل کیا۔ اپ گریڈ میڈل اسکول بالو ڈول کی طالبہ پایل کماری نے اول درجہ حاصل کر اپنے اسکول کانام روشن کیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar