سیاست سیاست

پارس ناتھ کے درشن کیلئے موٹر سائیکل اور دوسری سواریوں پر پابندی:رگھوور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

رانچی 10 اگست (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ پارس ناتھ کے درشن کیلئے لوگ مدھوبن سے پیدل اور ڈولی کے توسط سے ہی جاسکتے ہیں۔ سیاحوں کے ذریعہ موٹر سائیکل یا دیگر سواریوں سے درشن کیلئے اوپر جانا ممنوع رہے گا۔ بزرگ اور معذور سیاحوں یا عقیدت مندوں کو انتہائی مخصوص حالات میں ہی ضلع انتظامیہ گاڑی کے استعمال کی اجازت دے گا۔ اس ہدایت پر بلاتاخیر عمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ جمعہ کو منترالیہ میں منعقد پارس ناتھ پہاڑی جل مندر کی مرمت اور سیاحتی فروغ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کے دوران یہ ہدایتیں جاری کیں،۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی فریق اپنے اپنے فرائض مقررہ مدت کے اندر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات سے متعلق معاملے 15 ستمبر تک بھیج دیئے جائیں۔

About the author

Taasir Newspaper