ہندستان ہندوستان

پنجاب میں سابق فوجی اور معمر شہری ڈوپ ٹسٹ سے مستثنیٰ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

چنڈی گڑھ 09 اگست (ایجنسی) : پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے سابق فوجیوں اور معمر شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے رینول کیلئے ڈوپ ٹسٹ کی شرط سے مستثنیٰ کردیا ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ سابق فوجیوں اور معمر شہریوں کے ایک گروپ کی طرف سے کی گئی اپیل کے بعد کیا ہے۔ سابق فوجیوں اور معمر شہریوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان میں سے اکثر لوگ کئی دہائیوں سے اسلحہ کا لائسنس رکھتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ اسبات سے متفق تھے کہ ان کے سابقہ ریکارڈ کے پیش نظر یہ لوگ ڈوپ ٹسٹ سے استثنیٰ کے حق دار ہیں۔ یہ فیصلہ اسلحہ لائسنس کیلئے ڈوپ ٹسٹ کو لازمی قرار دیئے جانے کے 6 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar