سیاست سیاست

کانگریس صدر راہل کا چھتیس گڑھ دورہ آج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

رائےپور، 9 اگست (یو این آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے کل مختصر دورے پر یہاں پہنچیں گے۔پارٹی کے میڈیا سربراہ شلیش نتن ترویدی نے آج یہاں بتایا کہ کانگریس سربراہ مسٹر راہل گاندھی کل دوپہر یہاں ریگولر جہاز سے پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ ریاستی کانگریس کےنوتعمیر دفتر کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ مسٹر راہل گاندھی اس کے بعد آدی واسی کانگریس کے ریاستی صدر امرجیت بھگت کو جھنڈا دےکرجنگل ستیہ گرہ کی ابتدا کریں گے۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ ڈاکٹروں اور تاجروں کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔مسٹر گاندھی پارٹی کے ممبران اسمبلی ، اے آئی سی سی اور پی سی سی ممبران اور مختلف تنظیموں کے سربراہوں سے بھی میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعدوہ عام فلائٹ سے واپس لوٹ آئیں گے۔مدھیہ پردیش کو تقسیم کرکے 2000 میں چھتیس گڑھ کے نام سے نئی ریاست کا جنم ہوا تھا وہاں ریاستی دفتر ابھی تک آزادی سے قبل 1939 میں تعمیر ضلع کانگریس دفتر میں چل رہا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper