سیاست سیاست

کانگریس نے مدھیہ پردیش کے تمام گرلس ہاسٹلوں کی جانچ کامطالبہ کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

بھوپال، 10 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں معذوروں کے لئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ہوسٹل میں گونگی بہری طالبہ کے ساتھ ہاسٹل کےڈائریکٹر کےذریعےآبروریزی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کانگریس کے ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے ریاست کے تمام ہاسٹلوں کی تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آج اس بارے میں سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ریاست میں ایسے پانچ مقام بتائیں، جہاں بہن بیٹیاں خود کو محفوظ محسوس کر تی ہوں۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا ہے کہ آبروریزی کے سلسلےط میں مدھیہ پردیش کے گرلس ہاسٹل بھی محفوظ نہیں ہیں، بہار کے مظفر پور اور اترپردیش کے دیوریا کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی ہوئے اس واقعہ سے ریاست کاسر شرم سےجھک گیا ہے۔ ریاست کے سارے ہاسٹلوں کو فوری طور پر چیک کروا کر حکومت لڑکیوں کو تحفظ دے۔دارالحکومت بھوپال کے ایک معذوربچوں کےہاسٹل کےڈائریکٹر کو پولیس نے ایک گونگی بہری طالبہ کے ساتھ آبروریزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اندور میں دو اور گونگی بہری طالبات نے ملزم پر جنسی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔اس معاملے میں پولیس کےسامنے اور طالبات کےآنےکاامکان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper