اجے دیوگن کی فلم میں کیمیو کریں گے امیتابھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

ممبئی : بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم میں کیمیو (گیسٹ اپیئرینس) کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اجے دیوگن اپنے بینر کی فلم ہیلی کاپٹر ایلا بنا رہے ہیں۔ فلم میں کاجول اور امیتابھ کی جوڑی 17 سال بعد ایک ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔ فلم میں جہاں ایک طرف کاجول اہم کردار میں ہیں وہیں امیتابھ بچن کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

اجے دیوگن نے انسٹا گرام پر شوٹنگ کے دوران کے فوٹو شیئر کی ہے اور امیتابھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلم میں امیتابھ اپنا ہی یعنی ’’امیتابھ‘‘ کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس بارے میں کاجول نے کہا کہ یہ کردار اسکرپٹ میں ہی لکھا میں ہی لکھا گیا تھا۔ فلم میں اسے الگ سے نہیں ڈالا گیا۔ ہم شکرگزار ہیں کہ امیت جی نے اس رول کے لئے انکار نہیں کیا انہوں نے پہلی ہی آفر میں فلم میں کام کرنے کی رضامندی دے دی۔

اجے دیوگن نے امیتابھ سے متعلق کہا کہ بغیر کسی انکار کے فلم کے لئے رضامندی ظاہر کرنے پر آپ کیا شکریہ۔ میں اور ہیلی کاپٹر ایلا کی ٹیم آپ کی شکرگزار ہے۔