اسکولوں کی منمانی کے خلاف بھارتیہ جنتا پاڑی کا مظاہر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

مدھوبنی،18اگست(کریم اللہ)، مدھوبنی ضلع کے کلکٹریٹ کے سامنے آج بھارتیہ متر پارٹی نے سات نکاتی مطالبہ کو لے کر ایک روزہ مظاہرہ کیا۔ خصوصی مہمان بھارتیہ متر پارٹی کے راشٹریہ صدر نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کے مافیاؤں نے اس قدر پورے بہار میں چھائی ہے کہ آج ہر پریوار اس پرائیویٹ اسکول سے پریشان ہیں۔ کاپی کتابیں اسکول بیگ ، ڈریس اپنی منمانی طریقے سے بیچتی ہے۔ ہر سال کلاس بدلنے پر منمانی فیس وصولی کیاجاتاہے۔ اسی طرح سے پرائیویٹ نرسنگ ہوم والوں کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔ انہیں دو چیزوں میں ہرگھر کی زندگی بھر کی کمائی ختم ہوجاتی ہے۔ جس کا ذمہ دار ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت ہے۔ 17جولائی کو پٹنہ کے کرشن میموریل ہال میں پرائیویٹ اسکول کے خلاف ہلا بول پروگرام کیا گیا تھا۔ ہم نے کہا تھا کہ اگر ان پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف ریاستی حکومت ایک ہفتہ کے اندر کارروائی نہیں کرتی ہے تو بھارتیہ متر پارٹی پورے بہار میں دستخطی مہم چلائے گی۔ 16اگست 2018 کو بھارتیہ متر پارٹی نے دستخطی مہم شروع کردیاہے۔ یہ مہم بہار کے ہر ضلع ہر بلاک اور ہر پنچایت تک پہنچ کر ایک کروڑ لوگوں سے دستخط کرائے گی۔ وہیں بھارتیہ متر پارٹی کے ریاستی صدر رام ولاس پاسون جی نے کہاکہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ جو سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری طرح صحیح ہے ہمیں سماج میں برابری کا درجہ چاہئے نہ کہ ہریجن ایکٹ کا دبدبہ ۔ وہیں راشٹریہ مہیلا سیل کی صدر وینا دیوی نے کہا کہ ایک طرف مودی سرکارکہتی ہے کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھا ؤ دوسری جانب خاتون کی عصمت دری دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔