آئی پی ایل اور پی ایس ایل کےونرکےدرمیان میچ اچھاآئیڈیاہے:سدھو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

لاہور ، 19 اگست (یو این آئی ) ہندستان کے سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ میں پاکستان سے پیاراورعزت لیکرجارہاہوں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نےجومحبت دی تاعمریادرہے گی۔انہوں نے کہا کہ ریگستان کی مٹی پربارش پڑنےسےسوندھی خوشبوآنااچھاشگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سدھو نے کہا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کےونرکےدرمیان میچ اچھاآئیڈیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جس محبت کاپیغام لایاتھا اس سے100گنازیادہ محبت لےکرواپس جارہاہوں،جو یہاں آکر ایک دن میں مل گیا ، وہ ساری زندگی نہیں مل سکا۔ عمران خان پاکستان کے عالمی تشخص میں ایک اضافہ ہیں۔سدھو نے کہا کہ لاہور اور امرتسر جڑواں شہر ہیں ، دونوں پنجاب بارڈر کھول دیں تو چھ ماہ میں ساٹھ سال کی ترقی کے ثمرات نظر آئیں گے۔کب تک ہم لال سمندرمیں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں۔عمران خان ایک آس ہیں ایک امید ہیں،پروں سے کچھ نہیں ہوتا جذبوں میں جان ہوتی ہے۔ منزلیں ان کو ملتی ہیں جن کےسپنوں میں جان ہوتی ہے۔