آر این خاں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

پٹنہ سیٹی 12اگست (ذوالقرنین )سماجی کارکن آر این خاں نے عام آدمی پارٹی کے ریاستی دفتر پہونچ کر پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ضلع صدر منوج کمار نے آر این خاں کو ٹوپی پیش کر کے پارٹی کی رکنیت دلائی ۔رکنیت حاصل کرنے والوںمیں اسعد جلانی ،محمد شمشاد کاں ،نند لال ،محمد شکیل ،محمد صادق ملک ،شوبھم سنگھ وغیرہ کے نام شامل ہیں اس موقع پر تنظیم انچارج امت سنگھ ،کرسن مورای گپتا ،سوربھ شرما وغیرہ بھی موجودتھے۔ ضلع صدر منوج کمار نے پھلواری شریف اسمبلی حلقہ کی صدر کی ذمہ داری سونپی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آر این خاں کی رکنیت سے عام آدمی پارٹی مضبوط ہوگی۔