آل انڈیا یونائیٹیڈ مسلم مورچہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

لکھنؤ:19 اگست(پریس ریلیز)راجدھانی کے بالا گنج علاقہ میں ایس ا ے غازی میرج ہال کیمپل روڈ لکھنؤ میں آل انڈیا یو نائیٹیڈ مسلم مورچہ کے ذریعہ کارکن سمیلن منعقد ہوئی۔اس موقع پر مورچہ کے کارکنوںنے سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپائی ، سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹر جی ، سابق وزیراعلیٰ ایم کرونا ندھی کے انتقال پر ایک منٹ کا ’مون ‘ رکھ کر خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت جسٹس ایس این سنگھ ، اور نظامت کے فرائض مورچہ کے قومی صدر وسیم صدیقی نے انجام دیا ۔ اس موقع پر تقریب کو خطاب کر تے ہو ئے آل انڈیا یو نائیٹید مسلم مورچہ کے قومی صدر محمد وسیم صدیقی نے کہا کہ آج ملک کے اندر بنیادی مدوں پر دھیان نہ دے کر عام عوام کو جھوٹے وعدوں میںگمراہ کیاجارہا ہے ۔ ملک میں بھائی چارہ ، تعلیم ، صحت ، رہن سہن ، روزگاراورمہنگائی جیسے مدوں کو نظر انداز کر ملک کو تر قی کے راستے سے پیچھے کیاجارہا ہے جس سے ملک اقتصادی تنگی سے دو چار ہو رہا ہے ۔ مورچہ حکومت ہند سے دلت مسلم ریز رویشن کی مذہبی پابندی دفعہ 341 میں ترمیم کے مدعہ پر وضاحت کی مانگ کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت ہند ایس سی ، ایس ٹی کے لئے خصوصی سیشن بلا کر راجیہ سبھا اور لو ک سبھا میں بل پاس کرسکتا ہے تو دلت مسلم ریز رویشن پر کیوں نہیں ؟ انہوںنے کہا کہ آج ملک میں دلت استحصال پر ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت قانون کو اور سخت کر دلت استحصال کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔وہیں دوسری طرف ماب لیچنگ کے ذریعہ غریب اور دلت مسلمانوں پر ظلم وستم کوفروغ ملا ہے ۔اگر حکومت دلت اور غریب مسلمانوں کو بھی ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ میں جوڑ دے تو فرقہ وارانہ فساد اور ماب لیچنگ جیسے استحصال پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کارکنوں سے اتحاد پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنے ہدف کو پانے میں کامیاب ہو تی ہیں ۔ مذہبی پابندی دفعہ 341 تبھی بحال ہو گا جب ہم متحد ہو کر سنگھرس کریں ۔مورچہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر معین احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج گئو کشی کے نام پرغریب مسلمانوں کی روزی روٹی چھینی جارہی ہے ۔ اس سے بے روزگاری بڑھی ہے ۔ مورچہ گئوکشی پر پوری طرح پابندی کی مانگ کر تا ہے ۔ متداتا جاگرن سنستھان کے قومی صدر ڈاکٹر شیخ سراج بابا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گائے کو قومی مویشی مقرر کیا جائے ۔ اور اسکی حفاظت کا ذمہ خود سرکار لے ۔ تبھی گائے کے نام پر جاری استحصال بند ہو گا ۔ مولانا محمد اکرم ندوی نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانوں پر اس وقت سب سے بڑا ظلم کیاگیا جب دفعہ 341 پر مذہبی پابندی عائد کر دی ۔ اورمسلمانوں کو ریز رویشن سے محروم کر دیاگیا ۔ وہیں پروگرام کی صدارت کر رہے جسٹس ایس این سنگھ نے کہا کہ مسلمانوں کو ریز رویشن کے لئے متحد ہو کر سنگھرس کرنا ہو گااور انہیں تعلیم اورنوکریوں میں ریز رویشن مانگنا ہوگا۔ چپرا سی ، اور صفائی ملازمین کی نوکریوں میں ریز رویشن سے کچھ بھلا نہیں ہو نے والا ہے ۔ اس کے علاوہ تقریب کومورچہ کے قومی جنرل سکریٹریہ ریاض الدین ،منا ، ثاقب ، غیاث الدین ، عقیل احمد خاں ، محمد لئیق ، عشرت شیخ ، لکھنؤ یونیورسٹی شعبہ عربی کی استاد ڈاکٹر شبانہ ، محمد مرغوب ، صلاح الدین ایو بی ، فرحان ایڈ وکیٹ ، علیم ایڈو کیٹ ، نکہت پر وین ، اجے کمار سنگھ، انل ورما ، شاکر علی ، مقیط ، رضی ، ذکی ، وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر منا ، مظہر ، رضوان مجاہد ، عائشہ ، سنینا سمیت کثیر تعداد میں لوگ مو جود تھے ۔