اٹل بہاری واجپئی امن پسند اور معتدل رہنما تھے: کمل سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

نئی دہلی 17اگست(پریس ریلیز) قومی اردو کونسل میں ملک کے ہرد تعزیز رہنما اور سابق وزیر اعظم ہند آنجہانی اٹلبہاری واجپئی کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کاانعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر انتظامیہ جناب کمل سنگھ نے اٹل بہاری واجپئی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان سے ایک انمول رتن رخصت ہو گئے۔ موصو ف نے واجپئی جی کی شاعری اور ان کی کتابو ں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی موت سے ملک کا بہت بڑا نقصا ن ہوا ہے۔ وہ امن پسند، معتدل رہنما اور بہتر قائد تھے،انھیں ’بھارت رتن‘ سے بھی نوازا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ ملک کے تئیں ان کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک محترمہ شمع کوثر یزدانی نے بھی اظہار خیال کیا۔اس کے علا وہ جناب شعیب رضا فاطمی نے کہا کہ آج جس صدر دفتر میں ہم انھیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں انھیں کے دور اقتدار میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنی خا کسا ری، خلوص اور دل نوا ز ی سے ہندوستا ن کے بڑے بوڑھوں اور بچو ں کو اپنا اسیر بنا ر کھا تھا۔ ایسی شخصیت صدیو ں میں پیدا ہو تی ہے۔ نشست میں دو منٹ کی خا موشی اختیا ر کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر کلیم اللہ، محمد احمد، شاہنواز محمد خرم، عبد الحی ، ڈاکٹر فیروز عالم، جناب انتخاب عالم اور جناب اجمل سعید اور ڈاکٹر شاہد اختر کے ساتھ ساتھ قومی اردو کونسل کے تمام اسٹاف موجود تھے۔