اکالی دل ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑے گا: سکھبیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

نئی دہلی  شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اپنے اتحادی بی جے پی کے ساتھ سیٹوںپرسمجھوتہ کے کرکے 2019 میں ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔

مسٹربادل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’ ہریانہ کی عوام سے ملے پیار کو سلام، شرومنی اکالی دل ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑے گی‘‘ انہوں نے عوام سے پپلی میں اتوار کو ہونے والی ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پپلی ریلی ہریانہ کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی۔