ایئر اور راہل ملک میں خوب محبت پھیلائیں گے : بی جے پی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2018

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنے والے مسٹر منی شنکر ایئر کی معطلی کو منسوخ کرکے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ کانگریس میں انکی رکنیت بحال کئے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو تلخ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر گاندھی کو ان کی اصل محبت واپس مل گئی ہے اور دونوں اب ملک میں خوب محبت پھیلائیں گے۔

بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ کانگریس صدر مسٹر گاندھی کے کہنے پر مسٹر اےئر کو پارٹی میں پھر سے جگہ دی گئی ہے جنہوں نے دسمبر 2017میں گجرات انتخابات سے قبل ہندستان کے وزیراعظم کو ذات پرمبنی تبصرہ کرکے ان کی بے عزتی کی تھی اور انہیں نیچ آدمی کہا تھا۔ کانگریس پارٹی نے گجرات کے الیکشن کے دوران مسٹر اےئر کے تبصرہ کو غیرمہذب بتانے اور اس سے علیحدہ سے نظر آنے کے لئے انہیں پارٹی سے دکھاوے کے لئے معطل کردیا تھا۔ اس کھاوے کا آج پردہ فاش ہوگیا۔

داکٹر پاترا نے کہا کہ مسٹر اےئر کا تبصرہ ذات پر مبنی تھا جس میں چھوٹی ذات کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے کو نیچ آدمی کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔ مسٹر گاندھی نے خود اس کا اعتراف کیا تھا اور اسی لئے مسٹر اےئر کو پارٹی سے باہر نکالا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر اےئر تنازعہ پسند شخص ہیں ۔ جب وہ پاکستان گئے تھے تب پاکستان کے تعلق سے ہندستان کی پالیسی کی مذمت کی تھی جیسے پاکستان کی پالیسی ہندستان کے پرامن مقاصد کے لئے ہو۔ وہ 2015میں ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو دےئے ایک انٹرویو میں کہہ گئے تھے کہ ہندستان پاکستان کے مابین امن اسی وقت ممکن ہے جب مسٹر مودی وزیراعظم کے عہدہ سے ہٹیں گے۔ انہو ں نے مسٹر مودی کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے پاکستانیوں سے مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہی نہیں انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے ہتھیار اٹھانے کی حمایت کی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ مسٹر اےئر کو واپس لینے سے مسٹر گاندھی کا بھی اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔