ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر سے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

دبئی ، 12 اگست (یو این آئی ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایوینٹ میں پہلی مرتبہ 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں ہندستان، پاکستان،سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملیشیا، نیپال، اومان،سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندستان ،پاکستان اور کوالیفائر ٹیم کو گروپ اے،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کےخلاف مہم کا آغاز کرنے کے بعد 19 ستمبر کو روایتی حریف ہندستان کے سامنے ہو گی ۔ سپر فور مرحلے کے میچ 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔