این سی سی رضاکاروں نے پودے لگائے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

علی گڑھ، 10؍اگست(پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی این سی سی اکائی نے ایک سماجی تنظیم کے اشتراک سے ایک شجرکاری مہم چلائی جس کی شروعات این سی سی دفتر سے کی گئی ۔ اس کے بعد یونیورسٹی پالی ٹیکنک میں پودے لگائے گئے، پھر بنّا دیوی میں واقع این سی سی ہیڈکوارٹر پر پودے لگائے گئے۔ پروگرام میں کرنل کے ایس راوت، این سی سی اکائی اے ایم یو کے رابطہ افسر میجر فرید مہدی، صوبیدار رنجیت سنگھ، اے ایم یو پالی ٹیکنک کے پرنسپل مسٹر ایم خالد ضمیر قریشی، کیپٹن محمد اسرائیل، پروفیسر ایم مسرور عالم اور پروفیسر محمد احمد اللہ فاروقی موجود تھے۔