بجلی کا تار گرنے سے اطفال مزدور کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

علی نگر، دربھنگہ (جیلانی انصاری )علی نگر تھانہ حلقہ کے دھموارہ گاؤں سے گزر نے والی خستہ حال گیارہ ہزار وولٹ کی تار گرنے سے 14سالہ اطفال مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے دو سگے بھائی بھی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئے اور بال بال بچے ۔ دو بے ہوش بھائیوں کو گاؤں والوںنے علی نگر پی ایچ سی میں داخل کروایا جہاں علاج کے بعد اس کی طبیعت ٹھیک ہوئی ۔ قابل ذکر ہے کہ مہلوک کا نام رگھونندن مکھیا سکت پور تھانہ حلقہ کے اجرہٹا گاؤں باشندہ للن مکھیا عرف پوپٹ مکھیا کا تیسرے نمبر کابیٹا تھا جس کی عمر تقریبا 14سال بتائی گئی ہے ۔ کرنٹ لگنے سے زخمی پندرہ سالہ درگا نند مکھیا منجھلا بیٹاہے اور تیرہ سالہ رام کمار مکھیا چوتھا بیٹا ہے اور بارہ سالہ لچھمن مکھیا جو بال بال بچا وہ سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ تمام معمول کے مطابق سریندر یادو اور منوج یادو کے اینٹ بھٹہ سے ٹریکٹر پر اینٹ لے کر زیر تعمیر سہ کاریتا محکمہ کا چوڑا میل عمارت کی اینٹ پہنچانے آئے تھے اور جائے تعمیر پر اینٹ اتار رہے تھے کہ اچانک بجلی کا تار ٹوٹ کر ٹریکٹر ہوتے ہوئے نیچے گر گیا اور اس کی زد میں تمام لوگ آئے ۔ مقامی لوگوں نے جلد بازی میں خشک لکڑی کے سہارے دو کو تار سے زندہ چھوڑا لیا لیکن تب تک ایک کی موت ہوگئی تھی ۔ حادثہ کی اطلاع پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے ۔ علی نگر تھانہ صدر رام نرائن پاسوان پولیس اہلکار کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ مہلوک بچے کی ماں گیتا دیوی خواتین کے ساتھ چیختی چلاتی موقع پر پہنچی ۔ مہلوک کے والد پوپٹ مکھیا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے نونو مکھیا کے ساتھ پردیس میں مزدوری کرتا ہے ۔ موقع پرموجود اجرہٹا پنچایت کے مکھیا محمود عالم نے پہنچ کر غمگین لوگوں کو دلاسہ دلایا اور ہر ممکن امداد کایقین دلایا ۔