بہار کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے لڑکیوں کا تعلیم یافتہ ہوناضروری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

کٹیہار،5اگست (عاشق رحمانی)، تعلیم کے معاملے میں الگ سرکار کا اردہ بہار کو ترقی یافتہ بناناہے تو لڑکیوں کو تعلیم یافتہ کرناہوگا۔ سرکارکی اس طرف توجہ سے اقلیتی طبقہ میں رنگ آنے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلاک حلقہ کے مختلف ابتدائی ، میڈل، ہائی اسکول میں خاص کر مسلم بچیوں کے داخلے کا فیصد گزشتہ سالوں بنسبت امسال بڑھاہے۔ جو ایک اچھی خبر ہے یہی وجہ ہے کہ صرف بلاک میں 86ابتدائی اسکول ومیڈل اسکول اور دوسرکاری مدرسہ میں سال 19-2018 میں درجہ اول سے درجہ ہشتم تک میں کل 24028 طلبا وطالبات پڑھائی میں لگے ہیں جس میں قریب 35 فیصدی صرف اقلیتی طبقہ کے بچے پڑھ رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ چل رہے سائیکل اور پوشاک منصوبہ سے متاثر ہوکر محمد قاسم کی لڑکی سہلا نگار اور محمد اختر کی لڑکی حنا سمیت سیکڑوں اقلیتی لڑکیاں اسکول اور مدرسہ کا رخ لی ہے۔