بی جے پی آفس کے پاس پھر سوامی اگنی ویش کی پٹائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

نئی دہلی،17اگست(ایجنسی)بی جے پی آفس کے پاس جمعہ کو سوامی اگنی ویش کی پھر سے پٹائی ہوئی ۔ ایک خاتون نے ان کے اوپر چپل پھینک کر مارا جبکہ کئی لوگ انہیں مارنے کی کوشش کر رہی رہے تھے کہ پولس نے بچاؤ کرتے ہوئے انہیں اپنی گاڑی میں بیٹھا کرلے کر چلی گئی۔ در اصل جمعہ کوبی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا جسد خاکی لوگوں کے آخری دیدار کے لئے رکاھ گیا تھا ۔ واجپئی کو خراج عقید پیش کرنے کے لئے لوگوں کو ہجوم مڈ پڑا تھا ۔ اسی دوران سوامی اگنی ویش بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بی جے پی دفتر کی طرف جا رہے تھے ۔ ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جو درمیان میں سوامی کے ساتھ سیفلی بھی لے رہے تھے ۔ ویسے جمعہ کو پنڈت دین دیال اپادھیائے مارگ کا یہ حال تھا کہ جو لوگ بی جے پی دفتر کے اندر خراج عقیدت دینے پہنچ پا رہے تھے وہ سڑک پر ہی سیلفی کے ذریعہ واجپئی سے ملنے پر اطمینان کا اظہار کر رہے تھے ۔اگنی ویش بی جے پی دفتر سے پہنچنے سے پہلے لگے بیرکیڈ تک پہنچ بھی نہیں پائے تھے کہ لوگوں نے انہیں گھیرنا شروع کر دیا ۔ اسی درمیان ایک خاتون نے چپل بھی مارا۔ بعد میں جب وہ ادھر ادھر بھاگنے لگے تو خاتون نے ہاتھ میں چپل لے کر انہیں دوڑایا بھی۔ اسی دوران پولس نے بچاؤ کرتے ہوئے انہیں اپنی گاڑیمیں بیٹھایا ور انہیں وہاں سے باہر نکالا۔