بی جے پی حکومت میں عصمت دری ، اغوا اور استحصال کے معاملہ میں اضافہ: شبانہ کھنڈیلوال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

آ گرہ13اگست(اظہر عمری) اُترپردیش کے دیواریا،انائواسکینڈل کی مخالفت اور خواتین پر ہو رہے ہر روز ظلم کے واقعات پر خواتین فلاحی وزیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شسکت مہلا سینا نے ایم جی روڈپر سینڈل مارچ نکالا، جس کی قیادت سینا کی قومی صدر شبانہ کھنڈ یلول نے کی،اس موقع پر شبانہ نے کہا کہ ملک کی خواتین کیلئے جو قانون ہے اگر اُس پر عمل کیا جا ئے تو یہ ممکن ہے کہ کسی قسم کی کوئی واردات ملک میں نہیں ہوگی، لیکن اس وقت صوبہ کی بی جے پی حکومت خواتینوںپر ظلم کرنے والے لوگو ں کو پناہ دی دہی ہے ، جس سے اُن کے حوصلوں میں اضا فہ ہو رہا ہے، اُتر پردیش حکومت کی وزیر ریٹا جو شی اپنے وزارت کا کام صحیح طرح سے نہیں کر ہی ہیں ، اُن کو فورطور پر ا ستعفی دے دینا چاہیے ، مار چ کی اختتام سنت جانس کالج پر ہو ا، جہاں پر ریٹا جوشی کا پتلا نظر آتش کیا گیا ، اس موقع پر ابرار قریشی ، راجو سونکر ، ارجن ، ببلی ، وملا ، ممتا، پون دیگر لوگ موجو د تھے،