بی جے پی حکومت میں قانو نی نظام درہم برہم ہوگیا ہے:سابق وزیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

بھوگائوں ،مین پوری 17اگست( حافظ محمد ذاکر )سماجوادی پارٹی بھوگائوں اسمبلی حلقہ کی آج ماہانا نشست سماجوادی دفتر نزد بس اسٹینڈ بھوگائوں میں منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت اسمبلی حلقہ کے صدر رام شرن یادو نے کی،سابق ریاستی وزیراور سابق بھوگائو ں ممبر اسمبلی آلوک کمار شاکیہ اس اجلاس میں خصوصی مہمان کے طور پر شر کت کی۔مسٹر شاکیہ نے نشست کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکو مت میں قانو نی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،لگتا ہی نہیں کہ ریاست میں کوئی قانو نی راج نافذ ہو ،من مانے طریقہ سے ہر محکمہ کام کو انجام دیرہا ہے ، جب سے ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بر سر اقتد ار ہوئی ہے اسوقت سے ریاست میں عصمت دری جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، قرض میں ڈوبا کسان خود کشی کر نے پر مجبور ہو گیا ،ریاست کا نو جوان بے روزگار ی کے احساس میں کمتری کا شکار ہو رہا ہے ،مزید یہ کہ تاجر سب سے زیادہ پریشان نظر آرہا ہے ،جی،ایس،ٹی جیسے بے فائدہ قانون نے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، ریاست میں نظم نسق مکمل طور سے معذور ہوچکا ہے ،سماجوادی بھوگائوں کے صدر توصیف خان نے کہا کہ ریاست میں اتنے حالات کبھی خراب نہیں ہوئے ،جو اسوقت بی،جے، پی، سرکار میںخراب ہو ئے ہیں ،چاروں طرف بد امنی کا ماحول ہے،کوئی طبقہ چاہے وہ نوجوان ہو ،کسان ہو ،مزدور ہو،تاجر ہو ،سب کے سب پریشان حال ہیں ،حکومت ذرا بھی مفاد عامہ کے کاموں میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے ، اقتدار میں آنے کے بعد بی،جے ،پی ،حکو مت صرف گائے گوبر کی سیاست کر رہی ہے ،ریاست کی عوام اب اکھلیش جی کو دوبا رہ یاد کر رہی ہے ۔اس اجلاس میں جے سنگھ کشیپ ضلع نائب صدر، راول سنگھ یادو ضلع صدر لوہیا واہنی مین پوری، ستیندر پال ضلع نائب صدر، اومشر یادو ضلع سیکرٹری، توصیف خان شہر صدر بھوگائوں، راجیش پینٹر شہر صدر بیور، راجندر یادو بلاک صدر بیور، مکیش دیواکر بلاک صدر سلتانگج، وغیرہ لوگ موجود رہے۔