بی سی سی آئی اور ٹیم انڈیا کا واڈیکر کے انتقال پر اظہار غم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-August-2018

نئی دہلی / ناٹنگھم، 16 اگست (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور انگلینڈ کے دورے پر گئی ٹیم انڈیا نے سابق ہندوستانی کپتان اجیت واڈیکر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹرینٹ برج میں اپنے پریکٹس سیشن سے پہلے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور آنجہانی کپتان کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتہ سے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔واڈیکر نے اپنی کپتانی میں ہندستان کو پہلی بار انگلینڈ کی سرزمین پر 1971 میں ٹیسٹ سیریز میں فتح دلائی تھی۔ ان کی کپتانی میں اسی سال ہندستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کی تھی ۔