ترنمول کانگریس نے امت شاہ کوقانونی نوٹس بھیجا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

کلکتہ13اگست( یو این آئی)آل انڈیا ترنمو ل کانگریس نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ پر بنگال کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔11اگست کو کلکتہ کے میوروڈ پرا میت شاہ کی ریلی کے بعد ترنمول کانگریس نے ان پر بنگال کی توہین کرنے کاالزام عاید کرتے ہوئے 48گھنٹے میں معافی کا مطالبہ کیا تھا۔معافی نہیںمانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔امیت شاہ کی ریلی کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا تھا امیت شاہ کو بنگال کے کلچر سے متعلق معلومات نہیں ہے ۔ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے وکیل نے امیت شاہ کو نوٹس بھیجا ہے ۔