جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے الٹ پھیر کا شکار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

ٹورنٹو، 10 اگست (یو این آئی ) یونان کے نوجوان کھلاڑی اسٹیفا نوس استسپاس نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے ومبلڈن چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ کو راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں 6-3 6-7 6-3 سے الٹ پھیر کا شکار بنا لیا۔ٹاپ سیڈ ا سپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا کو 7-5 7-6 سے شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں وہ مارن سلچ سے کھیلیں گے جنہوں نے ارجنٹائن ڈیاگو شوارٹزمین کو 6-3 ،6-2 سے شکست دی۔ اسٹیفانوس نے بہترین فورہینڈ لگایا جبکہ پہلا میچ پوائنٹ جیتنے کے قریب نویں سیڈ جوکووچ حیران رہ گئے۔