جھارکھنڈ میں اٹل کے نام پر قائم ہوںگی یادگاریں:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

رانچی 19 اگست (معیز الدین خان): جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے بانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر ریاست میں فلاحی منصوبے شروع کئے جائیںگے اور ان کی یاد میں جھارکھنڈ میں یادگاریں بھی قائم کی جائیںگی۔ دہلی سے لوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ اٹل جی کا مقروض ہے۔ ان کی استھیاں ریاست کی 4-5 اہم ندیوں میں پرواہت کی جائیںگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیراعظم بھارت رتن کا جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے آدرش رہے ہیں اور رہیںگے۔ وہ آج ہمارے بیچ نہیں ہیں لیکن ان کے خیالات اور نظریات ہمارے لئے ترغیب کا سرچشمہ بنے رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی اگر ذاتی دلچسپی نہ لیتےتو جھارکھنڈ کی تشکیل ممکن نہ ہوتی۔ اب ریاست کے سواتین کروڑ عوام اور یہاں کی حکومت کافرض ہے وہ ان کیلئے کچھ خاص کرے۔ تاکہ آنے والی نسل انہیں ہمیشہ یاد رکھے۔ تو جھارکھنڈ کی تشکیل ممکن نہ ہوتی۔ اب ریاست کے سواتین کروڑ عوام اور یہاں کی حکومت کافرض ہے وہ ان کیلئے کچھ خاص کرے۔ تاکہ آنے والی نسل انہیں ہمیشہ یاد رکھے۔