خود کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہوں: کرینہ کپور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

ممبئی ۔10اگست(یو این این) بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں،ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے،تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا،میں اس وقت بھی اپنے موٹاپے اور شیپ سائز سے خوش تھی لیکن اب دوبارہ فٹنس فارم میں واپس آ رہی ہوں تاہم ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ فرسٹ رائونڈ میں 20 اور دوسرے رائونڈ میں 32 کلو گرام وزن کم کیا۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی شریک حیات ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ شوبز انڈسٹری میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔