راجد کے بغیر ریاست کی ترقی ممکن نہیں:افسانہ پروین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

بہارشریف10اگست(توصیف جمال)راجد کے بغیر ریاست کی ترقی ممکن نہیں ہے مذکورہ باتیں بنکر سیل کی ضلع صدر نے کہی، انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو ایک نوجوان شخص ہیں اور انکی سوچ نئی نسل کے لئے بہت ہی مفید ہیں۔ لہذا اگر ریاست میں ترقی دیکھنی ہے تو راجد کی حکومت کو لانی ہوگی۔ محترمہ افسانہ پروین نے مزید کہا کہ ریاست میں بڑھتے جرائم کو راجد کی حکومت ہی ختم کر سکتی ہے۔ کیونکہ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو جیسے قابل صلاحیت لوگ جب تک ہماری ریاست کی باگ ڈور نہیں سنبھالیں گے تب تک ریاست میں بدامنی پھیلی رہے گی اور راجد کی حکومت کبھی بھی جرائم سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ عظیم اتحاد قائم ہونے کے بعد ریاست بہار کی ترقی تیز رفتار سے بڑھ رہی تھی لیکن وزیر اعلی کے ذریعہ عظیم اتحاد کو ختم کرنا اور ایک سازش کے تحت موجودہ حکومت کو بی جے پی میں شامل ہونا ایک شرم ناک حرکت ہے جسکا خامیازہ آنے والے انتخاب میں موجودہ حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ اور ایک بار پھر سے راجد کی حکومت ریاست میں قائم ہوگی ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم راجد کے کاندھے سے کاندھا ملاکر اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ تاکہ آنے والی حکومت راجد کی حکومت ہو۔