سابق صدر شنکر دیال شرما کو شیوراج چوہان کا خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

بھوپال19 اگست (ایجنسی): وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما کو ان کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب کے موقع پر یاد کیا اور ان کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر شرما کا 100 واں یوم پیدائش پورے اعزاز کے ساتھ منایا جائے گا۔ ریاستی حکومت ایسے پروگراموں کا انعقاد کرے گی جو عوام کیلئے ترغیب کا ذریعہ ہے۔ اس کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی جو پروگراموں کو آخری شکل دے گی۔