سابق وزیر اعظم واچپائی کو اردو یونیورسٹی کا خراج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

حیدرآباد، 17؍اگست (پریس ریلیز) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے سابق وزیر اعظم ہند شری اٹل بہاری واچپائی کو اُن کے انتقال پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ،وائس چانسلرنے یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر کی عمارتِ انتظامی کے بابِ الداخلہ پرایک تعزیتی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے اٹل بہاری واچپائی کو ایک شریف النفس انسان، عظیم سیاست داں اور اردو زبان کا مداح قراردیا۔اُن کے انتقال سے اردو یونیورسٹی اور اردو زبان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔وائس چانسلر نے یاد دلایا کہ ابتدائی دنوں میں یونیورسٹی کے قیام اور تشکیلی مدارج میں جناب واچپائی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مختص بجٹ میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا تھا۔تعزیتی اجلاس کے اختتام پر جناب واچپائی کو خراج عقیدت کے طور پر دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔