ستیہ سائی سیوا کی جانب سے دوروزہ کانفرنس کل سے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

پٹنہ 9اگست (اسٹاف رپورٹر) پرشانتی نیلائم 11 اور 12 اگست کو ست سائی سیوا تنظیموں کے ذریعہ منعقد کانفرنس ہونے جارہا ہے اس کانفرنس میں انسانی قدروں اور قانونی دنیا کے موضوع پر یہ پروگرام منعقد ہوگا جس میں ماہر قانون کی سرکردہ ہستیاںشریک ہوں گی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نظریات اور مشوروں کو شیئر کرنا ہے ۔اس کانفرنس میں ملک بھر سے بار بینچ اور اکیڈمک کے لیے دو روزہ سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔اس کانفرنس کا افتتاح چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کریں گے۔ جسٹس اس جے موکو پادھیہ صدر این سی ایل ای ٹی اور سابق جج سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ بھارت کے مختلف ہائی کورٹ کے ججوں کے ساتھ آئینی حقوق اور انسانی قدروں پر رائے مشورہ کریں گے۔اندھرا پردیش اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن کی صدارت میں بھارت کے مختلف ہائی کورٹ کے جج بھی اس میں شرکت کریں گے۔ ستیہ بابا نے زور دیا کہ انسان کا اصل فریضہ ہی مطالعہ ہے اور اس سے نکلے نتائج پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کوکام کرنا چاہیے۔