سلمان سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا: سوناکشی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

ممبئی، 19 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان سے کافی کچھ سیکھا ہے۔سوناکشی نے اپنے کریئر کا آغاز سلمان خان کی سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ سوناکشی، سلمان کے ساتھ دبنگ۔2 میں بھی کام کرچکی ہیں۔ سوناکشی نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ دبنگ۔2 کے دوران انہوں نے خوب مزے کئے ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ سلمان کے ساتھ اسٹیج پرفامنس کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان کوئی پلان بنائے بغیر چلتے ہیں اور میں بھی ایسی ہی ہوں اور یہ میں نے ان سے ہی سیکھا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے ان سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔سوناکشی نے کہا کہ سلمان کبھی کبھی اسٹیج پر ہی اسٹیپ بدل دیتے ہیں۔ خوب انجوائے کرتے ہیں آپ کو بھی انہیں کے مطابق تیار رہنا پڑتا ہے۔ سلمان نے ہمیشہ سکھایا ہے کہ آپ اسٹیج پر صرف پرفامینس کے بارے میں مت سوچو بلکہ اپنی پرفامینس کو انجوائے کرو۔ جب آپ انجوائے کروگے تو پبلک بھی انجوائے کرے گی۔سوناکشی نے اپنی آنے والی فلم ‘ہیپی پھر بھاگ جائےگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہیپی بھاگ جائے گی ہیپی پھر بھاگ جائے گی کی اسکرپٹ سننے کے بعد دیکھی اور مجھے خوب مزہ آیا تھا۔ ہیپی پھر بھاگ جائے کی اسکرپٹ نے مجھے خوب ہنسایا۔ اس لئے میں نے اس فلم کے لئے ہاں کردی۔