سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ سارہ خان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

ممبئی،۱۳؍اگست(پی ایس آئی) ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامنا سب اورمختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صار فین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ٹی وی کی ناموراداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نا مناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتو ن ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی با لکل بھی اجازت نہیں ہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا ’آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں‘، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ’’شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘دوسری جا نب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔‘‘واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل’یہ کیسی محبت ہے‘ بے حد مقبول ہوا تھا۔