طلبا بڑے خواب دیکھیں اور مقاصد کو اونچا رکھیں: صدر جمہوریہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

حیدرآباد5اگست(یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ مستحکم بنیاد کے ساتھ نوجوانوں کی توانائی اور جوش وخروش ایک موثر امتزاج ہے۔یہ کسی بھی فرد کو بہت دور تک لے جاسکتا ہے۔صدر جمہوریہ نے آئی آئی ٹی حیدرآبادواقع کندی ، ضلع رنگاریڈی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ساتویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی گریجویٹس کے طور پریہاں سے فارغ طلبہ مواقع کی دنیا میں داخل ہورہے ہیں۔ان مواقع کے ذریعہ طلبہ اپنے لئے، اپنے خاندان اور سماج کے لئے بالخصوص ان لوگوں کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں اور بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ سے کم خوش قسمت ہیں۔انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بڑے خواب سونچیں ،اپنے مقاصد کو اونچے رکھیں،اور اس بات کا خطرہ اٹھائیں کہ کچھ کرنے کا وقت یہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی آئی ٹی حیدرآباد صرف دس سال پرانا ہے۔توانائی اور جوش وخروش کے ساتھ مستحکم بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں مستحکم پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہیں۔30فیصد اس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آج آپ نے جس راستہ کا انتخاب کیا ہے وہ آپ کے مستقبل کا نہ صرف آنے والے چند برسوں میں بلکہ پوری صدی میں تعین کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی بعض سرکردہ یونیورسٹیز کے بارے میں غور کیاجائے، تو پتہ چلتا ہے کہ قدیم آئی آئی ٹیز سرکردہ ادارے تھے ، ابتدائی دنوں سے کئی دہائیوں تک ان کی جانب سے کئے گئے کارناموں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔