فل ٹاس گیند پر نتیش حکومت کا وکٹ گرا: تیجسوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

پٹنہ، 9 اگست ( یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مظفر پورگرلز شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملہ میں ریاست کی سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کے استعفی کو اپوزیشن کی جارحانہ ‘فیلڈنگ ‘کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ فل ٹاس گیند پر ہی نتیش حکومت کا ایک وکٹ گر گیا۔مسٹر یادو نے آج ٹوئٹ کرکے کہاکہ فل ٹاس گیند پر ہی نتیش جی کا ایک وکٹ گر گیا۔ اب باؤنسر، گگلی، دوسرا اور یارکر تو باقی ہے. دیکھتے رہنا، اپوزیشن کی جارحانہ فیلڈنگ اور بالنگ سے پریشان ہوکر کہیں ہٹ وکٹ آؤٹ نہ ہو جائے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست کی سماجی بہبود وزیر منجو ورما نے گرلز شیلٹر ہوم جنسی استحصال کے معاملے میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کی وجہ سے بدھ کو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں مسز ورما نے صحافیوں سے بات چیت میں مرکزی تفتیشی بیورو اور عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر چندرشیکھر ورما بے قصورہیں اور تحقیقات کے بعد وہ بے قصور ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے اور ان کے شوہر کو اس معاملے میں نشانہ بنا رہے تھے ان کا مقصد ایسے کچھ رسوخ دار لوگوں کو بچانا ہے، جو شیلٹر ہوم میں جایا کرتے تھے۔