فوڈ پروسیسنگ کمپنیاں کیرل سیلاب متاثرین کی مدد کریں:کور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) فوڈ پروسیسنگ انڈسٹر کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے اتوار کو ملک بھر کی تمام فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں سے کیرالہ کے سیلاب زدگان کے لئے فراخ دلی سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی مرکزی وزیر کی طرف سے یہ اپیل کیرالہ میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کے بے گھر ہونے کے پس منظر میں کی گئی ہے۔ محترمہ ہرسمرت کورٹ بادل نے کمپنیوں سے پہلی ترجیح کے طورپر کیرالہ کے سیلاب زدگان کے لئے آگے آنے کی بھی درخواست کی، جس کے جواب میں آئی ٹی سی اور بریطانیا جیسی بڑی کمپنیو ں نے حکومت کیرالہ کو تین لاکھ بسکٹ پیکٹوں کی کھیپ روانہ کی ہیں۔ یہ بسکٹ کے پیکٹ ترواننت پورم، کوچی اور ملاپور میں فراہم کئے گئے ہيں، جہاں سیلاب زدگان کو تقسیم کیا جائے گا۔