Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018
رانچی، 17 اگست (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد کی مشروط ضمانت 27 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے آج کیس کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر یادو کی مشروط ضمانت 27 اگست تک بڑھا دی ہے۔معاملے کی اگلے سماعت 24 اگست کو ہوگی۔لالویادو کے وکیل نے عدالت میں عرضی دائر کرکےان کی مشروط ضمانت کی مدت تین ماہ اور بڑھانے کی درخواست کی تھی۔آر جے ڈی صدر کی ضمانت کی مدت 20 اگست کو ختم ہونے والی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ غیر منقسم بہار کے دیوگھر، دمکا اور چائے باسا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا یافتہ مسٹر لالو یادو کے لئے اس سال 11 مئی کو عدالت نے چھ ہفتے کی مشروط ضمانت منظور کی تھی ۔ اسے بڑھا کر 14 اگست تک اور اب 27 اگست تک کر دی گئی ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر کا جولائی میں ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی چیوٹ میں آپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ علاج کیلئے 06 اگست کو وہاں بھرتی ہوئے ہیں۔ اور بڑھانے کی درخواست کی تھی۔آر جے ڈی صدر کی ضمانت کی مدت 20 اگست کو ختم ہونے والی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ غیر منقسم بہار کے دیوگھر، دمکا اور چائے باسا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا یافتہ مسٹر لالو یادو کے لئے اس سال 11 مئی کو عدالت نے چھ ہفتے کی مشروط ضمانت منظور کی تھی ۔ اسے بڑھا کر 14 اگست تک اور اب 27 اگست تک کر دی گئی ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر کا جولائی میں ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی چیوٹ میں آپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ علاج کیلئے 06 اگست کو وہاں بھرتی ہوئے ہیں۔