لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی اسپتال میں داخل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

کلکتہ : لوک سبھا کے سابق اسپیکر سومنا تھ چٹرجی کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق سابق کمیونسٹ رہنما کا ان کے گھر پر ہی علاج چل رہا تھا مگر اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں جنوبی کلکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وہ لالف سپورٹس پر رکھے گئے ہیں ۔گزشتہ مہینے بھی ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 89سالہ سومنا چٹرجی گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار ہیں ۔