ماب لنچنگ کا شکارہوئے سنٹرل یونیورسٹی کے پروفیسر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

موتیہاری،18اگست(محمداکرم) مہاتماگاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے ایک پروفیسرکوانکی رہائش گاہ پرپہونچ کرکچھ لوگوں نے جم کرپٹائی کردی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔معاملے کی وجہ فیس بک پرڈالاگیاایک پوسٹ ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے بارے میں لکھاتھا۔اس معاملے میں پروفیسرنے نگرتھانہ میں درخواست دے کرمعاملہ درج کرنے کے لئے درخواست دیاہے۔دیئے گئے درخواست میں بارہ لوگوں کونامزدکیاگیاہے اپنے درخواست میں پروفیسرسنجے کمارنے بتایاہے کہ وہ اپنے گھرپرمطالعہ کررہے تھے تبھی بیس پچیس لوگوں نے آکرمجھ پرحملہ کردیاسبھی مجھے جان سے مارنے کی نیت سے کھیچ کرڈی ناتھ کے کلنک تک لائے ۔اس دوران لات ہاتھ اورڈنڈے سے میری پیٹائی کی۔مارتے پیٹتے کہاکہ چانسلرڈاکٹرارویندراگروال ،پونیش کمار،دنیش کمارکے خلاف بولتے ہو۔استعفی دے کرچلے جائونہیں تومارمارکربھگائیں گے ۔جب اس کی خبریونیورسٹی کے طلباکوملی توطلباصدراسپتال کے نزدیک اکٹھاہونے لگے اسکے بعداسپتال کے سامنے جام کردیااورسڑک پرٹائرجلاکرہنگامہ کرنے لگے۔غصائے طلباکونگرتھانے کی پولس نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ ماننے کوتیارنہیں تھے بلکہ جلدسے جلدملزم کی گرفتاری کی مانگ کررہے تھے۔