عمران خان کی دعوت نامہ میں اظہرالدین نظرانداز:مختاراحمدفردین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

حیدرآباد17اگست(مختار احمد فردین) کرکٹ دنیا میں چند ہی کپتان ایسے ہیں جنہو ںنے کرکٹ دنیا میں اپنا نام اور اعلی مقام پیدا کئے، کرکٹر عمران خان اسکی بڑی مثال ہیں، وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں عمران خان سے بحیثیت کرکٹ فین کے اور کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں دیکھے میچ کے حوالے سے میں یہ اپیل ضرور کرونگا کہ ہندوستان کے کرکٹ فین کے دلوں میں جہاں آپ بستے ہیںوہیں کپیل دیو، سنیل گواسکر، سدھو جی اور اظہرالدین بھی بستے ہیںآپ کا اعلی کردار ہے کہ آپ نے کپیل دیو،سنیل گواسکر، سدھو جی کو وزیر اعظم تقریب میں آنے کی دعوت دی ، کیا بہتر ہوتا کہ آپ سابق کپتان،بہترین رکارڈ اور نامور بٹسمین اظہرالدین کو بھی ہند پاک رشتہ کو کرکٹ دوستی کے حوالے سے آنے کی دعو ت دیتے ، یہ کرکٹ فین کی حیثیت سے میرا حسا ن اور نقطہ فکر ہے،آپ کا دعوت نامہ اظہرالدین اسکے قابل قدر ہندوستانی کرکٹ کپتان کی حیثیت سے ہوتا ہے اسپر آپکی خصوصی توجہ اور نظر ثانی کی ضرور ت اگر محسوس کرتے ہیں تو ، کیونکہ آپ سادگی کے ساتھ اس تقریب کا انجام کر رہے ہیں، جبکہ ماضی میں ہمارے وزیر اعظم مودی جی نے دعوت دوستی کیلئے وزیر اعظم پاک کو بھی مدعو کئے تھے ، اس پر آج عمل کی ضرورت ہے، دوستانہ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ،اسلئے کر کٹ کی دنیا سے اظہرالدین بھی آپ کے دعو ت میں شامل ہو تو ہندوستان اپنے اس دوستانہ فکر کو پروان چڑھانے میںکامیاب نظر آئیںگے جس دو قدم اور ایک قدم کو آگے بڑھانے کی خواہش آپنے کی ، اس روشنی میں ہزاروں کرکٹر کی یہ خواہش کہ اظہرالدین کو بھی دعوت نامہ کاش آپ بھیجتے یا بھیجیں، جہاں جشن آزادی دونوں ملک بنا رہی ہے بہتر ہوتا ہم آپس میں دلوں کو جوڑنے کا کام تمام گلے شکوے بالا ئے طاق رکھکر پیغام امن پوری دنیا کو پہنچا نے کا عہد کر یں، کرکٹ کے کپتان عمران خان کیلئے جو کہ اب وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں پوری دنیا ان پر نظر جمائے بیٹھی ہے دیکھا جائے عمران خان محبت کا پیغام کس طرح سے دیتے ہیںاور اسے کیسے قبول کرتی ہے یہ فیصلہ اب ۱۸؍ اگست کے بعد؟