محکمہ صحت میں ہوںگے 9 ہزار ملازمین بحال:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

جمشید پور 13 اگست (ایجنسی):  جھارکھنڈ میں صحت کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے۔ حکومت کام کررہی ہے۔ حکومت کی نیت میں کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن انتظام کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسے بہتر بنایا جارہا ہے۔ اسٹاف کی کمی ہے جسے دور کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ بہت جلد محکمہ صحت میں 9 ہزار ملازمین کی بحالی کی جائے گی۔ یہ بحالی مرحلہ وار ہوگی۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ رگھوور داس نے سوموار کے روز سدگوڑا واقع سون منڈپ میں اخباری نمائندوں سے کہیں۔ وزیراعلیٰ نے دیو گھر کے کانوریوں سے ’سیدھی بات پروگرام‘ کے بعد کہا کہ فی الحال ریاستی حکومت کا دھیان ریمس پر ہے۔ اس کے بعد ایم جی ایم سمیت ریاستکے تمام سرکاری اسپتالوں کے نظم ونسق کو بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جائے گی۔ چونکہ سرکاری اسپتال میں زیادہ تر غریب لوگ آتے ہیں۔ اس لئے بھی یہ ضروری ہے کہ انہیں آسانی سے بہتر علاج کی سہولت حاصل ہو۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلی بار وہ جمشید پور آئیںگے تو ایم جی ایم اسپتال کا معائنہ کریںگے۔ اس سے پہلے محکمہ صحت کے سکریٹری ندھی کھرے اسپتال کا دورہ کرچکی ہیں۔ ان سے بھی ایم جی ایم کو لے کر بات ہوتی رہتی ہے، ان کا دھیان ایم جی ایم پر ہے۔ اس کے انتظامات کو بہتر بنانے میں وہ کوئی کسر نہیں چھوڑیںگے۔