میرے کیرئیر کا یہ بہترین دور ہے:اکشے کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-August-2018

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ موجودہ دور ان کے کیرئیر کا بہترین دور ہے۔اکشے کو فلم انڈسٹری میں آئے تقریباً ڈھائی دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور حال ہی میں ان کی فلم گولڈریلیز ہوئی ہے۔ حب الوطنی پر مبنی اس فلم کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔ اکشے کا کہنا ہے کہ میں حب الوطنی اس لئے نہیں کرتا کہ مجھے کچھ پروف کرنا ہے،میں صرف اسلئے کرتا ہوں کیونکہ ان فلموں کی کہانی مجھے پسند آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کا سب سے بہترین دور ہے، میں کیسری جیسی تھریلر فلم بھی کرسکتا ہوں، ہاؤس فل 4 جیسی کامیڈی بھی اور سماجی امور پر مبنی فلمیں بھی۔میں اب کسی ٹیگ میں بندھ كر نہیں رہنا چاہتا۔ایک دور تھا جب میں نے مسلسل 14 ایکشن فلمیں کی تھیں۔ وہاں اب مزید اسکوپ نہیں تھا “۔اکشے نے کہا کہ جب میں بالی وڈمیں قدم رکھا تھا تبھی مجھے ایکشن ہیرو کا ٹیگ مل گیا تھا۔ کوئی بھی پروڈیوسر ۔ ڈائریکٹر مجھے رومانوی یا کامیڈی رول آفرہی نہیں کرتا تھا۔ میں بہت مشکل سے اس دور سے نکل پایا ہوں ،مجھے کبھی بھی کسی ٹیگ میں بندھنا پسند نہیں… کہ یہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرتا ہے یا صرف کامیڈی فلمیں ہی کرسکتا ہے۔