میٹرو نیوز کے پہلی سالگرہ پر تقریب منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

بہارشریف13اگست(توصیف جمال )شہر میں نمایا طورپر نظر آنے والی میٹرو ٹی وی نیوز کی پہلی سالگرہ پر مقامی ٹائون ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا افتتاح رکن پارلیمنٹ کوشلیندر کمار اور استھانواں کے رکن اسمبلی جتیندر کمار نے شمع روشن کر کیا۔ اس دوران مختلف اسکول کے طلباء و طالبات نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام منعقد کر سامعین کے دل جیتنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھا۔ بعد میں مذکورہ نیوز کے روئے رواں سونوکمار اور بنٹی راج نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کے دعائوں کے وجہ کر مذکورہ چینل پھل پھول رہا ہے۔ جبکہ خصوصی مہمان کی حیثیت سے تشریف فرمارکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میٹرو نیوز سچائی پر مبنی خبروں کو منظر عام پر لاتا ہے۔ اور مذکورہ چینل پوری طرح فرقہ پرستی سے پاک ہے۔