واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں کا تانتا لگا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے جسد خاکی کا آخری درشن کرنے کے لئے ان کے مداحوں کی بھیڑ جمعہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر دفتر میں امڈ پڑی اور صبح سے ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں کا تانتا لگا رہا۔دارالحکومت کے چھ کرشنا مینن روڈ پر واقع مسٹر واجپئی کے رہائش گاہ سے جب ان کا جسد خاکی سخت سیکورٹی کے درمیان آئی ٹی او کے پاس دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں لایا گیا تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے عزیز رہنما کے آخری درشن کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہوگئے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پارٹی صدر امت شاہ، مسٹر لال کرشن اڈوانی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور پارٹی پارٹی کے مختلف سینئر حکام بھی موجود تھے۔ سب سے پہلے، سب سے پہلے، خراج عقیدت کا آغاز مسٹر مودی، مسٹر شاہ اور مسٹر سنگھ کے خرفاج عقیدت پیش کرنے ساتھ شروع ہوا۔لوگ قطار میں کھڑے ہوکر مسٹر واجپئی کی تصویر کے سامنے گلہائے عقیدت پیش کرکے آگے بڑھتے گئے۔مسٹر مودی اور مسٹر شاہ سابق وزیر اعظم کے جسد خاکی کے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے سے کافی پہلے یہاں پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل مسٹر واجپئی کے ترنگے میں لپیٹے جسد خاکی کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کے کرشن مینن روڈ پر واقع رہائش گاہ سے اکبر روڈ، انڈیا گیٹ ہوتے ہوئے دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔بی جے پی ہیڈکوارٹر کے ارد گرد سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور سینئر حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ میں انتقال ہو گیا تھا۔