واجپئی کی استھیاں دریائے گنگا میں وسرجت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2018

ہری دوار : سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی استھیاں اتوارکو یہاں ہرکی پوڑی پر گنکا میں وسرجت کی گئیں ۔

واجپئی جی کا استھی کلش خصوصی طیارے سے پہلے جولی گرانٹ ائیر پورٹ پر پہنچا۔اتوارکو دن میں تقریبا ساڑھے گیارہ بجے انے استھی کلش کو لیکر سبھی لیڈران یہاں ہیلی کاپٹر سے ہری دوارپہنچے ۔روڑکی کی بنگال گروپ آف انجینئرنگ کی فوجی ٹکڑی نے واجپئی جی کے استھی کلش کو سلامی دی ۔اسکے بعد استھی کلش کو ایک کھلی گاڑی میں رکھ کر ہری دوار کی اہم شاہراہ سے لوگوں کے دیدار کی غرض سے لے جایاگیا۔جہاں سڑک کے دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہر کی پوڑی تک کھڑے ہوکر آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے ۔

واجپئی جی کی تصویر گاڑی پر لگی تھی ۔جس میں انکا استھی کلش رکھاتھا۔گاڑی میں ہی بی جےپی صدر امت شاہ ،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،مسٹر واجپئی کے رشتہ داروں میں انکی بیٹی نمیتا بھٹہ چاریہ انکے پرائیویٹ اسسٹنٹ رہے شیوکمار پاریکھ ،ریاست کے وزیراعلی تروندر سنگھ راوت ،ریاست میں بی جےپی کے صدر اجے بھٹ سوار تھے ۔