واشنگٹن میں سفید فام قوم پرست افراد کی ریلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

واشنگٹن ،13اگست ( اے یوایس ) گزشتہ برس ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہو نے والے پر تشدد نسلی مظاہروں کی برسی کے موقع پر آج امریکہ کے سفید فام قوم پرست افراد دارالحکومت واشنگٹن میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے مظاہرہ کر رہے ہیں۔’’ یونائٹ دا رائٹ 2 ‘‘ سے موسوم یہ ریلی امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نز دیک لافا یت اسکاوائر پر منعقد ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریلی کے مقام کے قریب ہی ان کے مخا لفین کی طرف سے بھی ‘‘ ایک بڑا مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔منتظمین نے اس موقع پر پولیس کی بھا ری نفری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونو ں مظاہروں کے شرکاء میں کسی قسم کے ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔ گزشتہ برس شارلٹس ول میں سفید فام قوم پرستوں اور اْن کے مخالفین کے مظاہروں کے دوران ہونے والا تصادم پر تشدد شکل اختیار کر گیا تھا اور بہت سے افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ایک سفید فام قوم پرست شخص نے اپنی گاڑی مخالف مظاہرین پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہیدر ہیئر ہلاک ہو گئی تھیں۔اس موقع پر امریکی صدر ٹر مپ نے کہا تھا کہ دونوں فریقین میں کچھ ’بہت اچھے لوگ‘ موجود ہیں۔ اْن کے اس بیان پر دونوں جانب سے تنقید کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔آج اتوار کے روز ہونے والی سفید فام قوم پرستوں کی ریلی اور اس کے مخالف لوگوں کا مظا ہرہ بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں ان مظاہروں کے ساتھ ساتھ دیگر اجتماع بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں شہری حقوق کے معروف کارکن ریو ر ینڈ ال شارپٹن اور گزشتہ برس شا ر لٹس ول میں ہلاک ہونے والے خاتون ہیدر ہیئر کی والدہ سو ز ن برو بھی شرکت کریں گی۔کل ہفتے کے روز شا ر لٹس ول میں ہیدر ہیئر کی ہلاکت کے مقام پر بھی ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے اس پر تشدد مظاہرے کی برسی سے ایک روز قبل برابر شہری حقوق کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔